نئے عبادت خانوں کی دارالحکومت میں کوئی جگہ نہیں، برونڈی

ہفتہ 20 اپریل 2019 10:55

بجوم بورا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) برونڈی کے دارلحکومت بجومبورا میں نئے عبادت خانوں کی تعمیر ممنوع قرار دے دی گئی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے مطابق اب نئی مساجد اور گرجا گھروںکی تعمیر شہر کے مضافاتی قصبوں میں ممکن ہو سکے گی جس پر فی الحال مذہبی شخصیات نے کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ برونڈی میں پروٹیسٹنٹ کلیسائوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔برونڈی کی 80 فیصد آبادی عیسائی اور 10 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہے۔