یکطرفہ پابندیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ، ایران

ہفتہ 20 اپریل 2019 10:55

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ایران نے کہا ہے کہ یکطرفہ پابندیاں عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے جس سے ممالک کی ترقی مشکل میں پڑتی ہے ۔ ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے خلاف غیرقانونی اور یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرے۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر خارجہ کے سینیئر مشیر محمد خزاعی نے اقوام متحدہ میں ترقیاتی مالی فنڈنگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کے خلاف غیرمنصفانہ پابندیوںکا مقصد انھیں معاشی اور تجارتی طور پر مفلوج کرنا ہے لہذا دنیا ایسے یکطرفہ اقدامات کی روک تھام کے لئیآگے بڑھے۔

محمد خزاعی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں سے پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی ناممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :