منی لانڈرنگ کے الزام میں شریف فیملی کا مبینہ سہولت کار شاہد رفیق 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

شاہد قیوم اور فضل داد رقوم اکھٹی کر کے شاہد رفیق کو پہنچاتے تھے، ملزم غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کروا کر ٹی ٹی بنواتا تھا‘نیب پراسیکیوٹر

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:19

منی لانڈرنگ کے الزام میں شریف فیملی کا مبینہ سہولت کار شاہد رفیق 12روزہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں شریف فیملی کے ایک اور مبینہ سہولت کار شاہد رفیق کو 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی۔نیب حکام نے زارکو منی ایکسچینج کے شاہد رفیق کو جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شریف فیملی کے سہولت کار شاہد قیوم اور فضل داد رقوم اکھٹی کر کے شاہد رفیق کو پہنچاتے تھے، ملزم شاہد رفیق غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کروا کر ٹی ٹی بنواتا تھا، مشتاق چینی اور دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر شریف فیملی کے سہولت کار کے طور پر کام کر رہا تھا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے ملزم شاہد رفیق کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔عدالت نے ملزم کو 2مئی کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :