پشاور بی آر ٹی کی بسوں کے معائنے کے بعد پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے ٹرانس پشاور کو خط لکھ دیا

بسوں میں نقائص کی نشاندہی، بسوں میں خواتین کے گرنے یا پھسلنے کا خدشہ، بسوں کی نشستوں پر کشن نہیں اور نہ ہی سیٹیں آرام دہ ہیں

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:56

پشاور بی آر ٹی کی بسوں کے معائنے کے بعد پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے ٹرانس ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) پشاور بی آر ٹی کی بسوں کے معائنے کے بعد پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے ٹرانس پشاور کو خط لکھ دیا ہے جس میں بسوں میں نقائص کی نشاندہی کی گئی۔خط میں پشاور بی آر ٹی کی بسوں میں نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے ان بسوں میں خواتین کے گرنے یا پھسلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بس میں خواتین کی نشستوں کیلئے پلیٹ فارم عالمی معیار کے مطابق نہیں ، پلیٹ فارم اوپر ہونے سے خواتین کے گرنے یا پھسلنے کا اندیشہ ہے ، بسوں کی نشستوں پر کشن نہیں اور نہ ہی سیٹیں آرام دہ ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا کہ کسی بس میں ٹکٹ وینڈنگ مشین نہیں، بسوں کی فنیشنگ بھی ٹھیک نہیں، دروازے کے نٹ بولٹ نظر آ رہے ہیں۔سرکاری ذرائع کا بسوں کے نقص بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بسوں میں دروازوں پر لگی لائٹیں بھی معیاری نہیں۔خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ معذور افراد کو بسوں میں سوار کرانے کیلئے آٹومیٹک کے بجائے مینول طریقہ کار ہے، جس کی وجہ سے بس میں ریمپ کے ذریعے معذور افراد کو سوار کرانے میں وقت لگے گا۔خط میں کہا گیا کہ بسوں میں مسافروں کے سہارے کیلئے نصب ہینڈ گرپس ڈھیلے ہیں ،کھڑے ہو کر سفر کرنے والوں کے لیے سپورٹ کالمز بھی کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :