عراق کی سرحد پر جھڑپ، چار ترک فوجی اور 20 کرد جنگجو ہلاک

عراق سے متصل پہاڑی علاقے سکورجا میں کرد ورکرز پارٹی کے جنگجوئوںنے فوج کے کیمپ پر حملہ کیا،ترک فوج

اتوار 21 اپریل 2019 12:05

عراق کی سرحد پر جھڑپ، چار ترک فوجی اور 20 کرد جنگجو ہلاک
بغداد/انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) عراق کی سرحد پر فوج اور کرد باغی گروپ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں چار فوجی اور 20 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔کرد جنگجوئوں کے حملے میں 6 فوجی زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع اورمسلح افواج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ عراق کی سرحد پر فوج اور کرد باغی گروپ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں چار فوجی اور 20 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق جنوب مشرقی ترکی کے عراق سے متصل پہاڑی علاقے سکورجا میں کرد ورکرز پارٹی کے جنگجوئوںنے فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کیا۔ فوج نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 20 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ لڑائی میں چار ترک فوجی بھی مارے گئے۔ دہشت گردوں کے حملے کے بعد فوج نے فضائی کارروائی کرکے عراق کی سرحد کے قریب کرد جنگجوئوںکے کئی ٹھکانے تباہ کردئیے۔وزارت دفاع کے مطابق کرد جنگجوئوں کے حملے میں 6 فوجی زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔