قدرتی حسن سے مالامال وادی ہنزہ پلاسٹک فری ضلع بن گیا،اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں بھی پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا

اتوار 21 اپریل 2019 18:10

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) قدرتی حسن سے مالامال وادی ھنزہ پلاسٹک فری ضلع بن گیا، وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ہنزہ کے بعد اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم کے مشیر نے ابتدائی طور پر ہنزہ کو پلاسٹک فری بنانے کے لیے 144 کے نفاذ کا اعلان کر کے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی ، ہنزہ ایشیا ء کا پہلا پلاسٹک فری ضلع بن گیا ہے۔

یہاں ہنزہ میں پلاسٹک فری ضلع بنانے کی تقریب میں کپڑے کے تھیلے تقسیم کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ گلگت بلتستان کے بعد اسلام آباد میں اور پھر چاروں صوبوں کو پلاسٹک بیگ فری بنانے کی قانون سازی کر کے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی جا ئیگی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے مشیر نے گلگت بلتستان میں 20 کروڈ درخت لگانے کا عزم ظاہر کیا۔ آمین اسلم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین میں گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں میں پارکس کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط ہونگے۔

امین اسلم نے کہا کہ گلگت بلتستان کو مری بننے نہیں دینگے یہاں بے ہنگم تعمیرات کو روک کر قدرتی ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو عالمی ماحولیات کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے گلوف پراجیکٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :