خاتون کو ہراساں کرنے پر فیڈرل سروس ٹربیونل کے رکن کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا
صدر مملکت عارف علوی نے خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سکندر اسماعیل کی فوری برطرفی کا حکم جاری کر دیا
مقدس فاروق اعوان پیر 22 اپریل 2019 13:17
(جاری ہے)
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فیڈرل سروسز ٹریبونل کے ممبر سکندر اسماعیل کی تعیناتی کے خلاف عبدالرحمان علوی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی تھی ۔
درخواست گزار کی وکیل شیریں عمران نے موقف اختیار کیا کہ سکندر اسماعیل کو 2017 میں فیڈرل سروسز ٹریبونل کاممبرتعینات کیا گیا۔ستمبر 2018 میں انسداد ہراسیت محتسب نے سکندر اسماعیل کوسزاسنائی اور مستقبل میں کسی عہدے پرنہ رکھنے کا بھی فیصلہ سنایا۔عدالت نے استفسارکیاکہ کیا انہوں نے محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جس پروکیل نے بتایاکہ مجھے معلوم نہیں لیکن اپیل کے لیے دوماہ کاوقت ہوتا ہے۔سکندر اسماعیل سزا یافتہ ہونے کے باوجود فیڈرل سروسزٹریبیونل میں تعینات ہیں۔استدعا ہے کہ سکندراسماعیل کی تعیناتی غیرقانونی قراردیکرکالعدم قراردیاجائے۔جس کے بعد آج سکندر اسماعیل کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔۔صدر مملکت عارف علوی نے سکندر اسماعیل کی فوری برطرفی کا حکم جاری کیا۔سکندر اسماعیل پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہو تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.