اوورسیز پاکستانیوں میں کوآرڈی نیشن کیلئے پاکستان مسلم لیگ نئے سرے سے تنظیم سازی کرے گی‘ چودھری شجاعت حسین
بیرون ملک جانے والے وزیر کسی پارٹی کی بجائے صرف پاکستان کی بات کریں‘ لندن میں مسلم لیگی ذہن رکھنے والی شخصیات اور پارٹی رہنمائوں سے گفتگو
پیر 22 اپریل 2019 19:03
(جاری ہے)
انہوں نے ان رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو اعلان کیا تھا کہ مسلم لیگ اوورسیز کیلئے نئے اصول وضع کئے جائیں گے اور افہام و تفہیم کے ساتھ سب کی منظوری سے ان کو نافذ کیا جائے گا لیکن حالات کی وجہ سے یہ تجویز بروئے کار نہ لائی جا سکی، اس مقصد کے حصول کیلئے اب نئے سرے سے تنظیم سازی کی جائے گی، صدور کی بجائے عہدے کا نام کوآرڈی نیٹر رکھا جائے گا جو نہ صرف اپنی پارٹی بلکہ تمام پارٹیوں کے ساتھ کوآرڈی نیشن رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جو وزیر بیرون ملک جاتے ہیں وہ کسی پارٹی کا نمائندہ کہلانے کی بجائے پاکستانی کہلائیں اور صرف پاکستان کی بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کوآرڈی نیٹر بیرون ملک دوروں پر آنے والے ان وزراء سے بھی رابطے رکھیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ واپس جا کر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد اس تجویز پر عمل درآمد کیا جائے گا جبکہ اس سلسلہ میں اٹلی، فرانس، آسٹریا، جرمنی اور باقی ملکوں کے عہدیداروں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
گندم کا وافر سٹاک موجود ہونے کے باوجود نئی حکومت کے دور میں بھی لاکھوں ٹن گندم امپورٹ ہونے کا انکشاف
-
آڈیولیک کیس ، سربراہان آئی بی، ایف آئی اے ، پی ٹی اے کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری
-
آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مرکر دو بچیوں کو آنکھیں عطیہ کرکے بینائی دے گئے
-
پی ٹی اے کی ایف بی آر سے 5لاکھ ٹیکس نادہندگان کی سم بلاک کرنے سے معذرت
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پربہت فکرمند ہے، احسن اقبال
-
گندم بحران کے تانے بانے پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت سے جا ملے
-
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی سردار سلیم حیدرکو گورنرپنجاب نامزد ہونے پرمبارکباد
-
گندم سکینڈل،سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ
-
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز
-
پی ٹی اے نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی
-
گندم سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑکو طلب کرلیا
-
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.