میاں منظور احمد وٹو نے فارمر چیف منسٹر فورم کے نام سے اپنا ایک الگ فورم قائم کر دیا

پیر 22 اپریل 2019 20:51

میاں منظور احمد وٹو نے فارمر چیف منسٹر فورم کے نام سے اپنا ایک الگ فورم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) سابق وزیر اعظم پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے فارمر چیف منسٹر فورم کے نام سے اپنا ایک الگ فور قائم کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں فارمر چیف منسٹر فورم کا پہلا اجلاس گزشتہ روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں چاروں صوبوں کے سابق وزراء اعلیٰ نے شرکت کی تاہم ذرائع اس اجلاس کو تعارفی اجلاس قرار دیتے رہے۔ اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فارمر چیف منسٹر فورم بہت جلد اپنا منشور تشکیل دے گا۔ اجلاس میں سابق چیف منسٹر مصطفیٰ کھر، دوست محمد کھوسہ سمیت دیگر سابق وزیر اعلیٰ نے شرکت کی۔