سری لنکا میں چرچ کے قریب بم ناکارہ بناتے ہوئے ایک اور دھماکہ

بم ڈسپوزل اسکواڈ وین میں بم کو ناکارہ بنا رہا تھا کہ اس دوران دھماکہ ہوگیا، سری لنکن پولیس نے کولمبو کے مین بس اسٹینڈ پر 87 بم برآمد کرلیے

پیر 22 اپریل 2019 22:35

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) سری لنکا میں چرچ کے قریب بم ناکارہ بناتے ہوئے ایک اور دھماکہ ہوگیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ وین میں بم کو ناکارہ بنا رہا تھا کہ اس دوران دھماکہ ہوگیا۔دوسری طرف سری لنکن پولیس نے کولمبو کے مین بس اسٹینڈ پر 87 بم برآمد کرلیے ہیں۔سری لنکن اتھاریٹیز کی جانب سے آرڈر جاری کیا گیا ہے کولمبو میں منگل کی رات 8 بجے سے صبح 4 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

سکیورٹی فورسز پورے ملک میں حملے کے ذمہ داروں کو ڈھونڈ رہی ہے تاحال کسی دہشتگرد گروپ نے حملوں کی ذمہ دای قبول نہیں کی ہے۔سری لنکن کیبنٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے بین الاقوامی نیٹ ورکز کی مدد سے ہوئے۔ سری لنکن صدر نے رات سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دھماکوں کی تحقیقات کے لیے بین الاقومی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 290 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں۔بڑے پیمانے پر دہشتگردی کے واقعہ کے نیتجے میں ہلاک ہونے والوں میں امریکی اور برطانوی شہریوں سمیت 35غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔سری لنکن حکومت کی جانب سے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے ہر خاندان کو دس، دس لاکھ روپے اور ا?خری رسومات کے لیے تمام اخراجات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔سری لنکاکی حکومت کی اپیل پرپاکستان نے ڈاکٹر ہمایوں تیمور کی سربراہی میں تین رکنی فرانزک ٹیم سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو لاشوں کی شناخت میں مقامی پولیس اور انتظامیہ کی مدد کرے گی۔