افغان صدر پر واضح کر دیا کہ قطر مذاکرات امن کا بہترین موقع ہیں، امریکا

پیر 22 اپریل 2019 23:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) امریکا نے افغان صدر اشرف غنی پر واضح کر دیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر میں افغان طالبان کے ساتھ بات چیت ہندوکش کی اس ریاست میں قیام امن کا بہترین موقع ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ بات صدر غنی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ویک اینڈ پر ٹیلی فون پر ہونے والی ایک گفتگو میں کہی۔ ساتھ ہی افغان صدر کو دوحہ میں اس بات چیت کے غیر معینہ عرصے کے لیے ملتوی کیے جانے پر امریکا کے عدم اطمینان سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔ دوحہ میں افغان طالبان کے رابطہ دفتر میں یہ بات چیت جمعے کو شروع ہونا تھی، لیکن طالبان نے اسے اس بارے میں اختلافات کے بعد ملتوی کر دی تھی کہ اس میں کس کس کو شرکت کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :