ئ*انسانی صحت پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، میجر(ریٹائرڈ) بشیر احمد

پیر 22 اپریل 2019 23:45

kکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر(ریٹائرڈ) بشیر احمد کی سربراہی میں بی ایف اے کی ٹیم نے جمعہ کے روز میزان چوک میں قائم گوشت مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے نے کہا کہ انسانی صحت پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت نہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے واضح ہدایت کی کہ مذبح خانوں میں صفائی کا موثر انتظام کیا جائے اور عوام کو صاف ستھرے تازہ گوشت کی فروخت کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گوشت کو گرد و غبار اور دیگر جراثیم سے محفوظ رکھنے کے لیے بھی موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :