اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والی فلسطینی قیدی کی حالت تشویشناک

منگل 23 اپریل 2019 10:40

بیت لحم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی خالد فراجکی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود میں اسرائیلی حکام اس حوالے سے مسلسل چٴْپ سادھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسیر خالد فراج کے والدین نے انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس اور دیگر عالمی اور علاقائی تنظیموں پر خالد فراج کی رہائی کے لیے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خالد فراج 26 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کو ایک ماہ ہونے کو ہے مگر اسرائیلی حکام خالد فراج کی صحت کے حوالے سے خاموشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :