اسرائیلی حکام کے تین ماہ کے دوران فلسطینی بچوں کو ہزاروں ڈالر جرمانے

منگل 23 اپریل 2019 12:11

اسرائیلی حکام کے تین ماہ کے دوران فلسطینی بچوں کو ہزاروں ڈالر جرمانے
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) اسرائیلی حکام نے تین ماہ کے دوران فلسطینی بچوں سے ہزاروں ڈالر کے برابر رقم جرمانے کے طور پر وصول کی ہے۔

(جاری ہے)

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹرکے ترجمان ریاض الاشقر نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی بچوں کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بنانے اور ان سے جرمانوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ عوفر میں واقع فوجی عدالت سے تین ماہ کے دوران بچوں سے ایک لاکھ ستر ہزار شیکل کی رقم جرمانوں کی صورت میں وصول کی گئی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 48 ہزار ڈالر کے مساوی بنتی ہے۔ جنوری میں 62 ہزار شیکل، فروری میں 67 ہزار اور مارچ کے دوران 41 ہزار شیکل کی رقم جرمانوں کی صورت میں وصول کی گئی۔

متعلقہ عنوان :