امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں، ایران

منگل 23 اپریل 2019 12:11

امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں، ایران
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، غیر قانونی ہیں۔یہ بات ترجمان "سید عباس موسوی" نے امریکا انتظامیہ کی جانب سے ایران سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کو پابندیوں کے حوالے سے ملنے والی استثنی کی عدم تجدید کے رد عمل میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کے منفی اثرات کے پیش نظر جن میں امریکی حالیہ فیصلے سے اضافہ ہوجائے گا، ایرانی محکمہ خارجہ نے متعلقہ تنظیموں اور اپنے غیر ملکی شراکت داروں بشمول یورپی، علاقائی اور بین الاقوامی ممالک کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے اور اس حوالہ سے جلد مناسب فیصلے کئے جائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ "مائیک پومپیو" نے پیرکو ایک پریس کانفرنس کے دوران، ایران کے خلاف دشمن پالیسی کے تسلسل میں پابندیوں کے حوالے سے ایران سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی دی گئی چھوٹ کی عدم تجدید کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :