باردانہ کے حصول کیلئے 63416 درخواستیں موصول ہوئیں جن پر سکروٹنی کا عمل جاری ہے،کمشنر

منگل 23 اپریل 2019 16:53

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء)کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر سے باردانہ کے حصول کیلئے 63416 درخواستیں موصول ہوئیں جن پر سکروٹنی کا عمل جاری کر دیا گیاہے ۔ جس کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسمی صورتحال کی وجہ سے باردانہ کی تقسیم کی تاریخوں میں تبدیلی کی جارہی ہے او رتمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو وہاں کے موسموں کے اعتبار سے باردانہ تقسیم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کریں تاہم حکومت کے مقرر کردہ معیار کو بھی برقرار رکھا جائے ۔ تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ حق نواز چوہان نے بتایا کہ ضلع سرگودہا کی تمام تحصیلوں سے 22395 باردانہ کیلئے درخواستیں موصول ہوئیں ہیں جبکہ ضلع خوشاب سے 6513 ‘میانوالی سے 14654جبکہ ضلع بھکر سے 19854 درخواستیں موصول ہوئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع سرگودہا میں کسانوں کو دو لاکھ ایک ہزار 952 پٹ سن ‘ 1936856 پولی تھین ‘ ضلع خوشاب سے 30592 پٹ سن اور چار لاکھ ایک ہزار 776پولی تھین ‘ ضلع میانوالی میں دس لاکھ 94ہزار 424 پٹ سن اور 80لاکھ 65ہزار 272 پولی تھین جبکہ ضلع بھکر میں 30 لاکھ 86 ہزار 816 پٹ سن اور پندرہ لاکھ 16ہزار 448 پولی تھین بیگ تقسیم کئے جائیں گے ۔