سری لنکا میں دہشت گردانہ حملے ،12 ممالک کے شہری ہلاک ہوئے

چارامریکی،آٹھ بر طانوی،دس بھارتی،تین ڈینش،آسٹریلیااوراسپین کے دو،دوشہری مارے گئے،لنکن حکام

منگل 23 اپریل 2019 23:14

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سری لنکا کے حکام نے بتایا ہے اکیس اپریل کے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں بارہ ممالک کے شہری شامل تھے، میڈیارپورٹس کے مطابق جن میں سے دس کا تعلق بھارت سے اور آٹھ کا برطانیہ سے تھا۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خارجہ نے چار امریکی شہریوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ڈنمارک میں کپڑوں کے ایک مشہور برانڈ کے ارب پتی مالک کے تین بچے بھی ان حملوں میں ہلاک ہوئے۔ آسٹریلیا اور اسپین کے دو دو شہری بھی مرنے والوں میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ سوئٹزرلینڈ، چین، پرتگال، جاپان اور ہالینڈ نے بھی اپنے ایک ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔