سپریم کورٹ نے امل از خود نوٹس کیس کی سماعت 16مئی تک ملتوی کر دی

بدھ 24 اپریل 2019 12:29

سپریم کورٹ نے امل از خود نوٹس کیس کی سماعت 16مئی تک ملتوی کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے امل از خود نوٹس کیس کی سماعت 16مئی تک ملتوی کر دی ۔بدھ کو امل عمر از خود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت امل کے والدین سپریم کورٹ میں پیش ہوئے جسٹس گلزار احمد نے امل کی والدہ سے استفسارکیا کہ آپ کے وکیل کون ہیں انہوںنے جواب دیا کہ ہمارے وکیل فیصل صدیقی ہیں اور وہ دوسری کورٹ میں مصروف ہیں۔ جس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پھر تھوڑی دیر کے بعد سماعت کرتے ہیں۔ والدہ امل نے کہاکہ میرے وکیل کی طبیعت بھی خراب ہے ، سماعت ملتوی کردیں بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی ۔