Live Updates

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جاپان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کی ٹوکیو سے بیجنگ پہنچ گئے

بدھ 24 اپریل 2019 12:33

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جاپان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کی ٹوکیو ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جاپان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کی ٹوکیو سے بیجنگ پہنچ گئے۔ بیجنگ ہوائی اڈے پر پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کے وزیر خارجہ کی خصوصی دعوت پر بیجنگ چین کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ خصوصی ملاقات ہو گی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران ان کے ہمراہ ہوںگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات