جسٹس (ر) میاں شاکر اللہ جان کو بطور چیئرمین این آئی آر سی دو سال کیلئے توسیع دیدی گئی ہے،

پارلیمانی سیکرٹری جویریہ ظفر کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

بدھ 24 اپریل 2019 14:53

جسٹس (ر) میاں شاکر اللہ جان کو بطور چیئرمین این آئی آر سی دو سال کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) پارلیمانی سیکرٹری جویریہ ظفر نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ جسٹس (ر) میاں شاکر اللہ جان کو بطور چیئرمین این آئی آر سی دو سال کیلئے توسیع دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران علی وزیر کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری جویریہ ظفر نے بتایا کہ چیئرمین این آئی آر سی کے لئے چیف جسٹس پاکستان نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جسٹس (ر) میاں شاکر اللہ جان کی مدت ملازمت میں مزید دو سال کی توسیع کی سفارش کی ہے جس کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے بطور چیئرمین کئی فیصلے تحریر کئے ہیں۔ تقریباً 134 فیصلے مختلف قانونی رسالوں میں رپورٹ کئے گئے ہیں۔ ان کی عمر اس وقت 71 سال ہے۔ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں توسیع دی گئی ہے۔