صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،صوبے کے کھلاڑیوں نے ملکی سطح کے ساتھ انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے،محمد سلیم مروت
حکومت کو سپورٹس کی پروموشن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر نے کی ضرورت ہے ،صدر خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن
بدھ 24 اپریل 2019 15:43
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹینس کے سیکرٹری عمر آیاز کے ہمراہ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ٹینس کے سینئرکھلاڑی اعجاز احمد ، انعام اللہ ، عرفان اللہ ، جانان خان ، اسرارللہ ، جہانزیب ، الماس خان ، وکیل خان ، محمود خان ، انٹرنیشنل کھلاڑی کاشان عمر ، ثاقب عمر ، محکمہ پولیس ، پی ڈی اے ، اقراء یونیورسٹی سمیت دیگر اداروں کے کوچز اور کابینہ کے عہدیدار کے پی سپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن کے نائب صدر نادر خواجہ بھی موجود تھے خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی محمد سلیم مروت نے کہاکہ نئی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا ہے انہوں نے ڈی جی جنید خان کی سپورٹس کے لئے کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ سپورٹس ڈائریکٹورٹ کی تعاون سے عنقریب کے پی ٹینس اوپن ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا جس میں کھلاڑیوں کو ٹرافیوں اور میڈلز کے ساتھ ساتھ نقد انعام بھی دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نقد انعامات کا میں رفتہ رفتہ اضافہ کیا جائے گا تاکہ کھلاڑی مزید محنت کو اپنا شعار بنائیں۔
اس موقع پر خظاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر ایاز نے کہا کہ عنقریب ضلع ناظم پشاور عاصم خان کی تعاون سے شاہی باع ٹینس کورٹ میں ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ٹینس صوبے میں ترقی کی راہ پرگامزن ہے اس کھیل کی پرومشن کے لئے ایسوسی ایشن ہر ممکن کوشش کررہی ہے انہوں نے صوبے میں ٹینس کے لئے ڈاکٹر طاہر کی خدمات کو بھی سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی رہنمائی میں ٹینس کو مزید ترقی ملے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.