ضلع بھر میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر

بدھ 24 اپریل 2019 17:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ضلع بھر میں جاری 3 روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ ایسے بچے جو مہم کے دوران پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے انہیں آج قطرے پلائے جائیںگے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سہیل اصغر جنجوعہ نے بتایا کہ ضلع بھر میں5سال تک کی عمر کی6 لاکھ 25ہزار 30 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا جس کے لئے ضلع کی 167 یونین کونسلوں میں 169 انچارج اور 325 ایریا انچار ج مقرر کئے گئے جبکہ 1420 موبائل 198فیکسڈ اور 81 ٹرانزٹ ٹیمیں مقرر کی گئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز نے گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائے اور سو فیصد ہدف حاصل کر کے پولیو مہم کامیاب انداز میں اختتام پدیر ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :