کھیتوں میں لگے بجلی کے پول میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی تیار گندم کی فصل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 24 اپریل 2019 18:45

کھیتوں میں لگے بجلی کے پول میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی تیار ..
کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد اختر سردارچودھری) ذرائع کے مطابق کسووال کے نواحی گاؤں 102بارہ ایل میں تین کاشتکاروں علم دین،ملک ظفر اقبال طارق جوئیہ کی13ایکڑ گندم کی فصل جل کر خاکستر ہو گئی۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کی وجہ کھیت کے کنارے نصب بجلی کے پول سے شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے جبکہ صبح سے ہی تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔

گزشتہ روز دن ایک بجے کے قریب کاشتکاروں علم دین ولد عبد الستار جس نے زرعی زمین ٹھیکہ پر لے کر گندم کاشت کی ہوئی تھی جس کی گندم کے کھیت میں لگے ہوئے بجلی کے پول میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جبکہ تیز ہوا ئیں چلنے کی وجہ سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے علم دین کی 10 ایکڑ ملک ظفر اقبال کی2 ایکڑ طارق جوئیہ کی ایک ایکڑ گندم کی فصل جل کرراکھ کا ڈھیر بن گئی۔

متعلقہ عنوان :