ْبارہ کہو کی تاجر برادری کی طرف سے اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کے جلد نفاذ کا مطالبہ
بدھ 24 اپریل 2019 19:47
(جاری ہے)
ملک سجاد نے کہا کہ بارہ کہو میں بائی پاس اور اوور ہیڈ پل تعمیر کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے تا کہ ٹریفک کے مسائل کم ہوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں سہولت ہو لہذا انہوںنے سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مسائل کو جلد حل کرنے کی طرف توجہ دے۔
انہوںنے کہا کہ بارہ کہو میں صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس وجہ سے علاقہ گندگی کا شکار ہے جبکہ بارہ کہو مارکیٹ میں فلٹریشن پلانٹ اور پبلک باتھ رومز کی بھی اشد ضرورت ہے لہذا انہوں نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بارہ کہو میں صفائی کے انتظامات بہتر کریں اور فلٹریشن پلانٹ و پبلک باتھ رومز کی دستیابی یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ بارہ کہو مارکیٹ میں پارکنگ کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے جس سے تاجروں سمیت گاہکوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے بارہ کہو میں ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ تعمیر کرے۔ انہوںنے کہا کہ اسلام آباد کی مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے بھی بارہ کہو کے تاجروں کو مسائل کا سامنا ہے لہذا مقامی انتظامیہ مارکیٹ کمیٹی کو ہدایات جاری کرے کہ بارہ کہو کے تاجروں کو غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بارہ کہو کی مرکزی یونین مسائل حل کرانے کی کوششوں میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ بارہ کہومارکیٹ کا شمار اسلام آباد کی بڑی مارکیٹوں میں ہوتا ہے جہاں تاجروں کی کثیر تعداد کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہے لہذا انہوںنے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے مطالبہ کیا کہ دونوں ادارے بارہ کہو سمیت اسلام آباد کی مارکیٹوں کی بہتر ترقی پر خصوصی توجہ دیں۔انہوںنے کہا کہ گذشتہ حکومت اور موجودہ حکومت کے نمائندگان کی یقین دہانیوں کے باوجود قانون کرایہ داری کے ترمیمی بل کو ابھی تک پارلیمنٹ سے پاس نہیں کرایا جا سکا جس سے وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری مستقبل کے بارے میں عدم تحفظ کا شکار ہے لہذا انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرے۔ انہوںنے بارہ کہو کی مرکزی یونین کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ چیمبر ان کے مسائل حل کو حل کرانے میں بھرپور تعاون کرے گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار انور سیٹھی، اجمل بلوچ، یوسف راجپوت، ملک ربنواز، خالد چوہدری، ملک مرتضٰی، شاہ انور اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے بارہ کہو کی تاجر برادری کے مسائل کو حل کا مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.