وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ، کیمیکل اور بناسپتی گھی سے جعلی دودھ تیار کرنیوالی 2 فیکٹریاں سیل
دودھ میں ملاوٹ کے مکمل خاتمے کے لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں جامع کام کر رہے ہیں‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بدھ 24 اپریل 2019 23:25
(جاری ہے)
ساہیوال اور اوکاڑہ کے نواحی دیہاتوں میں پاؤڈر، کیمیکل اور بناسپتی گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے والی 2 فیکٹریاںسیل کر دی گئی ہیں۔
ڈیری سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران1000 لیٹر سے زائد تیار جعلی دودھ، 20 ہزار لیٹر کیمیکل،600 کلو بناسپتی گھی،مکسنگ مشینیں اور بھاری مقدار میں خام مال برآمد کر کے ضبط کر لیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلی دودھ تیار کر کے ملک کولیکشن سنٹر کے ذریعے مختلف شہروں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔ برآمد شدہ ذیادہ ترجعلی دودھ لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ملاوٹی دودھ معدے کی بیماریوں کے علاوہ متعدد موذی امراض کا بھی باعث بنتا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ دودھ میں ملاوٹ کے مکمل خاتمے کے لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں جامع کام کر رہے ہیں۔جعلی دودھ مافیا کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میںصوبہ بھر میں کامیاب آپریشن کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق پاسچرائزیشن پالیسی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔پنجاب بھر میںملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ کر کے ہی معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.