پاکستا ن اور فرانس کے ما بین خوشگوار دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں، اسد قیصر

دونوں ممالک اہم علاقائی و عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں ذ* پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کو فروغ دے کر مو جودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے ،سپیکرقومی اسمبلی کی فرانس کے پارلیما نی وفد سے گفتگو

بدھ 24 اپریل 2019 23:47

پاکستا ن اور فرانس کے ما بین خوشگوار دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستا ن اور فرانس کے ما بین خوشگوار دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور دونوں ممالک اہم علاقائی و عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کو فروغ دے کر مو جودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔

انہو ں نے ان خیا لات کا اظہار فرانس کے پارلیما نی وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا جس نے فرانس میں پا ک۔فرانس فرینڈ شپ گروپ کے چیئر مین سینیٹر. Pascal Allizardن Mr.کی سربراہی میں بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں سپیکر سے ملاقات کی۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ دو طر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے پا رلیمانی فر ینڈشپ گروپس کی افا دیت کو اجا گر کر تے ہو ئے کہا کہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھرکی پارلیمانوں کے ساتھ تعاون اور رابطوں کو فروغ دے کر دنیا کو درپیش چیلینجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں فرانس سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے فرینڈشپ گروپس کو مستحکم بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

انہو ں نے دونو ں مما لک کے ما بین تعلقات کو مستحکم بنا نے کے لیے تجا رت اور دیگر سما جی و اقتصادی شعبوں میں با ہمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دے کر پاک۔فرانس بزنس الائنس کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان میں صنعت، توانائی، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں جن سے فرانسیسی سرمایہ کار م?ستفید ہو سکتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ دنیا کو اس وقت دہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے نا سور کا سامنا ہے جو دنیا کے امن اور استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔جس پر قا بو پا نے کے لیے دنیا کے دیگر مما لک کے ساتھ قریبی تعاون انتہا ئی ضروری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دھائیوں سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا شکا ر ہے اور فرانس میں ہو نے والے دہشتگردی کے وا قعات کا درد بخو بی سمجھ سکتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ پا کستان پا ئیدار ترقی کے اہدافن (SDG)نپر عمل درآمد کے لیے کو شاں ہے اور پا کستان کی قومی اسمبلی میں)SDGسیکر ٹریٹ قائم کیا گیا ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ مو سمیاتی تبدیلیاں اس وقت دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہو ئے پا کستان کی پارلیمنٹ کو شمسی توانا ئی پر منتقل کیا گیا ہے۔انہو ں نے وومن پا رلیمنٹری کا کس کا ذکر کر تے ہو ئے کہا کہ اس وقت پا کستان کی پا رلیمنٹ میں خواتین اراکین پا رلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد مو جو د ہے جو قا نون سازی اور ایوان کی کا روائی میں بھر پور کر دار ادا کر رہی ہے۔

ننیئر مین فرانس۔پا ک فرینڈ شپ گروپPascal Allizardن Mr.ننے سپیکر کی دنیا کو درپیش چیلنجز پر قا بو پا نے کے لیے بین الا پا رلیمانی تعاون کی تجو یز سے اتفاق کر تے ہو ئے کہا کہ فرانس پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکامن میں گہر ی دلچسپی رکھتا ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے انہو ں نے خطے سے دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیا م کے لیے پا کستان کی کو ششوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ فرانس اور پاکستان کے مابین قریبی تعاون خطے اور عالمین چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نا گزیر ہے اور فرینڈ شپ گروپس کا کردار دونوں ممالک کی پارلیمانو ں کو قریب لانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

سر براہ فرانسیسی وفدنے تعلیم، توانائی، زراعت اور انفراسٹریکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی سپیکر کی تجویز سے بھی اتفاق کیا۔ ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس اور پاک۔فرانس فرینڈزشپ گروپ کے کنوینر امجد خان نیازی بھی موجود تھے بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کو ریا کے پا رلیما نی وفد نے ملا قات کی۔

وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان کو ریا کے ساتھ اپنے قریبی دوستا نہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور تجا رت اور سرما یہ کا ری سمیت تما م شعبوں میں تعاون کو فر وغ دینے کا خواہا ں ہے۔انہو ں نے کہا کہ پا رلیما نی و عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کر دونو ں اقوام کو مزید قریب لا یا جا سکتا ہے۔سپیکر نے کہا کہ کو ریا میں پا کستانی ورکرز کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی انتہا ئی ضروری ہے۔

انہو ں نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کورین سرما یہ کا روں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انہوں نے کوریا میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا ئ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور ووکیشنل اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستانی طلبا کے لیے وظائف میں اضافے کے لیے کہانکو ریا کے پا رلیما نی وفد نے سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کو ریا پا کستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے اور ایک مضبوط اور مستحکم پا کستان دیکھنے خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیما نی وفود کے تبادلو ں سے دونو ں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے تجر بات سے مستفید ہونے کے مواقع حاصل ہو نگے۔ اور کو ریا تما م سما جی و اقتصادی شعبوں میں پا کستان کے ساتھ تعاون جا ری رکھے گا۔ کو رین وفد نے کو ریا کی تعمیر ترقی میں کو ریا میں مقیم پا کستانی تا رکین وطن کے کر دار کو سراہا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس اور پاک۔کوریا فرینڈشپ گروپ کے کنوینر قیصر احمد شیخ بھی موجود تھے۔۔۔۔اعجاز خان