ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی خطرناک اور بوسیدہ سرکاری و نجی عمارتوںکو خالی کروا کر مسمار کرنے کی ہدایت
جمعرات 25 اپریل 2019 01:00
(جاری ہے)
اے ڈی سی ریونیو سعدیہ مہر، اے سی سیالکوٹ سعید احمدمنج، اے سی ڈسکہ وقار اکبر، اے سی سمبڑیال مرضیہ سلیم، ا ے سی پسرور طاہر طیب، ڈی او ایمرجینسی سید کمال عابد، سی ای او زہیلتھ ، ایجوکیشن ،ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور میونسپل کمیٹیوں (ڈسکہ ، پسرور ، سمبڑیال )، محکمہ ایری گیشن، بلڈنگ ، ہائی وے ، لوکل گورنمنٹ ،ریونیواورمحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں ٹریفک حادثات، چھت کے گرنے اورآگ لگنے جیسی کسی بھی قسم کے ہنگامی صورتحال میں جائے حادثہ پر بلا تاخیر پہنچیں ۔اور امدادی کارروائیوں میں ریسکیو 1122اور متعلقہ حکام کی مدد کریں۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور میونسپل کمیٹیوں (ڈسکہ ، پسرور ، سمبڑیال ) کے مقامی حکام کو تلقین کی کہ وہ اربن فلڈنگ سے بچنے کیلئے سیوریج لائن اور برساتی نالوں کی ڈی سلٹنگ کروائیں۔ انہوں نے سی ای او ایم سی ایس ہاشم رضا کو تلقین کی کہ وہ نالہ بھیڈ کے دونوں اطراف اگی ہوئی گھاس اور جنگلی پودے جو پانی کے بہاو میں رکاوٹ بنتے ہیں ان کوختم کریں اور نالہ بھیڈ کی صفائی کروائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنانے کیلئے ایم سی ایس تمام ڈی واٹر نگ سیٹ اور ڈسپوزل اسٹیشنز کو چالو حالت میں رکھے اورخراب ڈی واٹر نگ سیٹ اور ڈسپوزل اسٹیشنز کوفوری مرمت کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہنگامی صورتحال میں بجلی جانے کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشن پر اسٹینڈ بائی جنریٹرز کی دستیابی کیلئے پیشگی انتظامات مکمل رکھیں جائیں۔ انہوں نے محکمہ ایری گیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ دریاو ٴں اور برساتی نالوںکے پشتوں اور حفاظتی بندھوں کی نگرانی کریں اور ان کی مضبوطی کیلئے ضرورت کے مطابق مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.