اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کا مسودہ قانون اپوزیشن نے قائمہ کمیٹی سے پاس نہیں ہونے دیا

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

جمعرات 25 اپریل 2019 13:57

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کا مسودہ قانون اپوزیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کا مسودہ قانون اپوزیشن نے قائمہ کمیٹی سے پاس نہیں ہونے دیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رکن رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہم نے ججوں کی تعداد بڑھا کر اور مراعات دے کر بھی دیکھا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران فروغ نسیم نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 9 کرنے کا مسودہ قانون اپوزیشن نے قائمہ کمیٹی سے پاس نہیں ہونے دیا ہے۔ رانا تنویر نے کہا کہ ججوں کی تعداد بڑھانے سے کیا یہ عوام دوست اقدام ہے یا سرکاری خزانہ پر بوجھ ہے، ہم نے لاء ریفارمز لانی ہوں گی، پنجاب میں ہم نے ججوں کی تعداد بڑھا کر انہیں مراعات دے کر بھی دیکھا لیکن اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔