میانمار رائٹرز کے مقید صحافیوں کو رہا کرے، امریکا

جمعرات 25 اپریل 2019 14:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) امریکا نے میانمار سے کہا ہے کہ وہ برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے اٴْن دونوں صحافیوں کو رہا کرے، جن کی سزاؤں کے خلاف اپیل کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان صحافیوں کی گرفتاری سے میانمار میں آزادء اظہار کے تناظر میں منفی صورت حال سامنے آئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا کو میانمار میں سیاسی کارکنوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی حالیہ عرصے کے دوران ہونے والی گرفتاریوں پر شدید تشویش ہے۔ میانمار کے سپریم کورٹ نے دو روز قبل صحافیوں وا لون اور چا سو اٴْو کی 7 برس کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔