وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی چمن میں خاتون پولیو ورکرز پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت، رپورٹ طلب

جمعرات 25 اپریل 2019 16:37

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی چمن میں خاتون پولیو ورکرز پر فائرنگ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی چمن میں خاتون پولیو ورکرز پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے معتلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے واقعہ میں خاتون کے جاں بحق اور دوسری خاتون کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کو واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور پولیو ورکرز کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ جام کمال نے کہا کہ خواتین پر حملہ صوبے کی روایات اور اسلامی اقدار کے منافی ہے، حملے میں ملوث عناصر سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں رکاوٹ پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام بنا کر اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کو محفوظ بنائیں گے۔