حماس کی ایرانی تیل برآمد کرنے سے متعلق امریکی انتظامیہ کی نئی پابندیوں کی شدید مذمت

جمعرات 25 اپریل 2019 19:38

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) حماس نے ایرانی تیل برآمد کرنے سے متعلق امریکی انتظامیہ کی نئی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں حماس نے اس اقدام کو ایرانی عوام سمیت اسلامی جمہوریہ کی معیشت اور ترقی کے خلاف خطرناک اضافہ اور دنیا اور خطے میں امن اور استحکام کیلئے خطرہ قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک نے خبردار کیا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل عائد ہونیوالی ظالمانہ پابندیاں خطے میں نئے تنازعات اور بحران کا باعث ہوں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے صرف یہودیوں اور ان کے اتحادیوں کے ایجنڈے اور مفادات کو تحفظ ملے گا اور فلسطین اور فلسطینیوں کے قانونی حقوق کی حمایت کرنیوالے تمام افراد کیلئے خطرے کا باعث ہوگا۔

متعلقہ عنوان :