شہدائے سندھ پولیس کرکٹ کا فائنل میچ،آئی جی سندھ کی بطورمہمان خصوصی شرکت
سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کا قیام انتہائی مستحسن اور قابل تعریف اقدام ہے،ڈاکٹر کلیم امام کا خطاب
جمعرات 25 اپریل 2019 19:46
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کا قیام انتہائی مستحسن اور قابل تعریف اقدام ہے جسکا مقصد سندھ پولیس کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور انھیں قومی سطح پر ہونیوالے مختلف کھیلوں بشمول کرکٹ ،ہاکی اورفٹبال وغیرہ کے مقابلوں حصہ دلانا اورسندھ پولیس میں کھیلوں جیسی صحت مندسرگرمیوں کو فروغ دینا ہے کیونکہ بہترین اور مؤثرپولیسنگ میں ذہنی اور جسمانی فٹنس کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شہیدوں کے نام پر کرکٹ میچز یا دیگرکھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد انکی فرض کی راہ میں دی جانیوالی قربانیوں اورامن کی خاطر انجام دیئے گئے کارہائے نمایاں کو یاد رکھنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے سندھ پولیس کے خاندان خود کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں انکی مالی امداد،معاشی کفالت اور بچوں کی تعلیم جیسے اقدامات میں محکمہ سندھ پولیس ان کے ساتھ ہے اور رہیگا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ اور بحالی امن جیسے اقدامات میں مسلسل مصروف عمل ہے اور چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں امن وامان کے حالات میں بہتری آئی ہے اوراغواء برائے تاوان/دیگرجرائم کیخلاف مؤثرحکمت عملی اوراقدامات سے مذکورہ جرائم میں بھی کمی آئی ہے ۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کرکٹ،ہاکی،فٹبال اور کھیلوں کے دیگر مقابلوں کو سندھ کے دیگر اضلاع تک وسعت دینے کے جملہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور آئندہ ماہ اس ٹورنامنٹ کے تسلسل میں شہدائے پولیس سندھ کے نام سے ہاکی اور فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے ۔جنکے ٹرائل میچز میں سندھ پولیس کو ترجیح دی جائیگی۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر ڈاکٹرجنید علی شاہ اور دیگر معروف کرکٹرز/شخصیات کا شہدائے پولیس سندھ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقادپرانکے بھرپور تعاون اورمعاونت پر شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی ایڈمن،ڈی آئی جی ویسٹ سمیت سینئر پولیس افسران و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ،رنرزاپ کو پچاس ہزارروپئے جبکہ مین آف دی میچ قرار دیئے گئے کھلاڑی کو مؤٹرسائیکل انعام میں دی گئی۔کرکٹ فائنل کو شہدائے پولیس سندھ کے ورثاء نے بھی دیکھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.