امریکی وزیر خارجہ سے قطری ہم منصب کی ملاقات ، علاقائی اور عالمی امور پرگفتگو

جمعہ 26 اپریل 2019 10:10

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغانستان، لیبیا اور سوڈان سمیت دیگر علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔مائیک پومپیو نے امریکہ۔قطر تعاون میں پیش رفت پر محمد بن کا شکریہ ادا کیا۔