نامعلوم افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقدمہ درج

جمعہ 26 اپریل 2019 16:15

نصیر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) سٹی تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود ڈومکی محلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے حفیظ اللہ شیخ نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیر آباد سٹی تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود ڈومکی محلہ وارڈ نمبر پانچ میں نامعلوم مسلح افراد نیسبی کے علاقے شارک کے رہائشی 60 سالہ حفیظ اللہ شیخ نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرارہوگئے حفیظ اللہ شیخ اپنے بیٹے کی قتل کی پیشی پر ڈیرہ مراد جمالی عدالت آیاتھا کہ نامعلوم افراد نے ڈومکی محلہ ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واقعہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا۔ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کردیا، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔