پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزیدفروغ دینے پر اتفاق
خطے کی ترقی اور پائیدار امن کے مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزیدفروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے
جمعہ 26 اپریل 2019 17:21
(جاری ہے)
سعودی وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس دورے کی بدولت اقتصادی ، سماجی و سیاسی شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے راہیں ہموار ہونگی ۔
انہوں نے کہا کہ شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور وفد کے اراکین کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع ملا اور سعودی وفد کی جانب سے پاکستان اور خاص طور پر سی پیک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کرنے کے بارے میں گفتگو کا موقع ملا۔سعودی وفد نے سی پیک کو نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کیلئے مفید قرار دیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان اور سعودی شوریٰ کونسل کے درمیان معاونت کو برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بین الاقوامی سطح پر تعاون کو مزید بڑھانے اور پاکستان کے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کی جانب سے حمایت پاکستان کیلئے باعث تقویت ہوگی ۔ سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے وفد کے دورہ کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ مفید تبادلہ خیال کا موقع ملا ہے ۔انہوں نے مہمان نوازی پر چیئرمین سینیٹ ،سینیٹر برائے مہما ن داری اور سینیٹ سیکرٹریٹ کا شکریہ ادا کیا ۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.