رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے متعلق متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی

میں اس قابل نہیں ہوں کہ اسلام کیلئے خدمات پیش کرنے والی شخصیات سے متعلق کوئی بات کر سکوں، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کا وقت ختم ہوگیا تھا، اس لیے میری بات بھی ادھوری رہ گئی تھی، جس کا غلط مطلب نکالا گیا: سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ویڈیو پیغام

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 اپریل 2019 19:32

رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے متعلق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2019ء) رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے متعلق متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی، سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں شہلا رضا کا کہنا ہے کہ میں اس قابل نہیں ہوں کہ اسلام کیلئے خدمات پیش کرنے والی شخصیات سے متعلق کوئی بات کر سکوں، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کا وقت ختم ہوگیا تھا، اس لیے میری بات بھی ادھوری رہ گئی تھی، جس کا غلط مطلب نکالا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے متعلق دیے گئے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ اس حوالے سے شہلا رضا نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں شہلا رضا کا کہنا ہے کہ میں اس قابل نہیں ہوں کہ اسلام کیلئے خدمات پیش کرنے والی شخصیات سے متعلق کوئی بات کر سکوں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کا وقت ختم ہوگیا تھا، اس لیے میری بات بھی ادھوری رہ گئی تھی، جس کا غلط مطلب نکالا گیا۔ لیکن پھر بھی میرے بیان کی وجہ سے جن بھی افراد کی دل آزاری ہوئی ، اس کیلئے میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگتی ہوں۔

واضح رہے کہ
شہلا رضا نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی شو میں حضرت محمد ﷺ کے قریبی ساتھی اور پانچویں خلیفہ حضرت امیر معاویہؓ کے حوالے سے متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

شہلا رضا نے پروگرام کے دوران کہا تھا کہ ’عمران خان کہتے ہیں کہ معاویہ کا طرز حکومت ہونا چاہیے، اس لیے انہیں حکومت چاہیے، حالانکہ تاریخ میں معاویہ کے طرز حکومت کا کوئی ذکر نہیں ہے‘۔