سعودی خواتین سری لنکا میں ہنگامی قانون کے تحت نقاب کا استعمال نہ کریں، سعودی سفارتخانہ

منگل 30 اپریل 2019 10:00

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2019ء) سری لنکا کے دارالحکومت میں قائم سعودی سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی قانون پر عمل کرتے ہوئے عوامی مقامات پر نقاب کا استعمال نہ کریں۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں قائم سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میںہنگامی قانون کے تحت عوامی مقامات پر جانے والی سعودی خواتین اس قانون کی سختی سے پابندی کریں۔

سفارتخانے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ان دنوں سیاحت و تفریح کے لئے سری لنکا جانے والی سعودی خواتین بھی اپنے چہرے پر نقاب نہ لگائیں۔ سعودی شہری مقامی قوانین کا خیال رکھیں ان دنوں یہاں ہنگامی حالات نافذ ہیں۔ واضح رہے سری لنکا میں خودکش حملوں کے بعد صدرسری سینا نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے یا چہرے کو چھپانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔