ایف آئی ایچ ویمنز پرو ہاکی لیگ، انگلینڈ کو چین کے ہاتھوں شکست، لارا اونزورتھ کے میچز کی سنچری مکمل

ہفتہ 4 مئی 2019 16:14

ایف آئی ایچ ویمنز پرو ہاکی لیگ، انگلینڈ کو چین کے ہاتھوں شکست، لارا ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) ایف آئی ایچ ویمنز پرو ہاکی لیگ میں انگلینڈ کو چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ انگلش ٹیم کی ایونٹ میں دوسری شکست ہے، اس سے قبل میزبان ٹیم کو جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، انگلش کھلاڑی لارا اونزورتھ نے میچ میں شرکت کے ساتھ ہی میچز کی سنچری بھی مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں کھیلے گئے میچ میں چین نے زبردست مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2-1 گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں تاہم دوسرے ہاف میں چین نے دو اور انگلینڈ نے ایک گول کیا، اسطرح چینی ٹیم نے میچ 2-1 گولز سے اپنے نام کر لیا۔

متعلقہ عنوان :