سٹیٹ بنک آف پاکستان کے تحت شجرکاری مہم ، تقریب کا انعقاد

ہفتہ 4 مئی 2019 18:51

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان کے تحت شجرکاری مہم سیمینار تقریب کا انعقاد ۔ بنک دولت آف پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان نے قومی شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک پروقارتقریب کا انعقادبمقام زرعی تحقیقاتی سنٹر رتہ کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان کیاگیا جس میں مختلف بنکوں کے سربراہان اورزرعی تحقیقاتی کونسل کے افسران وملازمین نے شرکت کی اس موقع پرمحمدطاہر خان چیف منیجرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شجرکاری ایک مذہبی وقومی فریضہ ہے اورصدقہ جاری ہے ۔

الحمداللہ سٹیٹ بنک ڈیرہ اسماعیل خان نے دس ہزارپودے لگانے کا ٹارگٹ بتعاون زرعی تحقیقاتی سنٹر اوردیگربنکوں کی دلچسپی سے باآسانی حاصل کرلیا ہے اسی طرح تقریباً8ایکڑزمین پر پھلدار اورماحول دوست پودے ،درخت لگائے ہیں ۔

(جاری ہے)

آخرمیں انہوںنے نعمان AZRC، نادرخان NBP، احمدفوادBOPاورخالد رفیق بنک الحبیب اوراپنی ٹیم ممبران نعمت اللہ خان ، الحاج دل نواز خان سدوزئی اورمحمدزبیر کا خصوصی شکریہ اداکیا ۔ آخرمیں مہم کو کامیاب بنانے والے افسران اورملازمین کو یادگاری شیلڈزسے نوازاگیااس موقع پر الحاج دل نوازخان سدوزئی نے شجرمہم پر تفصیلی روشنی ڈالی اورکہاہر طبقہ خیال کے لوگوں کواس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہے تاکہ عدل انصاف کا تقاضااورقومی فریضہ پوراہو۔