o نوازشریف کی لاہورمیں داتا دربار پر حاضری، فاتحہ خوانی

اتوار 5 مئی 2019 19:55

*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2019ء) سابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں حضرت علی ہجویری داتا دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

نوازشریف جاتی امرا سے داتا دربار پہنچے اور دربار پر حاضری دی، انہوں نے دربار پر چادر چڑھائی اور آنکھیں بند کر کے کافی دیر قبر مبارک کے قریب کھڑے رہے۔نوازشریف کی داتا دربار آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے، نوازشریف داتا دربار حاضری کے بعد واپس رائے ونڈ جاتی امرائ پہنچ گئے۔