ی*لاہور، معروف دینی درسگاہ جامعہ فتحیہ کے مہتمم میاں محمد عفان کی زیرصدارت اہم اجلاس

د*رمضان المبارک کے حوالے سے تمام انتظامات کوحتمی شکل دی گئی، اہم فیصلے

اتوار 5 مئی 2019 22:10

mلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2019ء) لاہورکی معروف دینی درسگاہ جامعہ فتحیہ کے مہتمم میاں محمد عفان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک کے حوالے سے تمام انتظامات کوحتمی شکل دی گئی اور نئے تعلیمی سال کے لیے بعض اہم فیصلے کیے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاںمحمد عفان نے کہاکہ رمضان رحمتوں ،برکتوں اورغمخواری کا مہینہ ہے اور اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا بہترین ذریعہ انسانیت سے محبت اور ان کو دین کی دعوت دینا ہے ،تعلیمی حوالے سے انہوںنے کہاکہ نئے تعلیمی سال سے طلبہ کی تعلیم وتربیت کے لیے بہت اہم کورسز شامل کیے جائیں گے جس سے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی ،جامعہ فتحیہ تعلیم وتربیت سے آراستہ ایسے رجال کار تیار کررہاہے جومعاشرے میں بھلائی کا ذریعہ بنتے ہیںاجلاس میں جامعہ کے ناظم تعلیمات مولاناعبداللہ مدنی ،کوالٹی منجر مولانااحمد الراعی ، پروفیسرعبدالرشید خلیق ، پر وفیسر حافظ سعید عاطف ،مفتی عبدالرحمن ، قاری محمد قاسم بلوچ ، قاری سیدلبیق بخاری اوردیگر نے شرکت کی ۔