نندی پور پاور پراجیکٹ کیس: جج کی چھٹی کے باعث فیصلہ 22مئی تک موخر

پیر 6 مئی 2019 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2019ء) نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے نیب ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 22 مئی تک موخر کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کے چھٹی پر ہونے کے باعث نندی پور ریفرنس کی سماعت نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

نہ ہی بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا جا سکا ۔ عدالت نے بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے جو اب 22 مئی کو سنایا جائے گا۔دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 22مئی کو ہو گی ۔ عدالت نے ٹرائل کے لیے 22 مئی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہان کو بھی طلب کر رکھا ہے۔