چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی زیر صدارت پولیس اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ، پولیس ریفارمز بارے سفارشات پر غور کیا گیا

منگل 7 مئی 2019 00:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی زیر صدارت پولیس اصلاحات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس ریفارمز کے حوالے سے سفارشات پر غور کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی زیر صدارت پولیس اصلاحات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جس میں چاروں صوبوں کے آئی جیز ،آئی جی اسلام آباد، گلگت ،آئی جی آزادکشمیر ،سابق آئی جی سید محسود شاہ، شوکت جاوید، طارق کھوسہ، افضل شگری، اسد جہانگیر خان، چوہدری افتخار احمد، فیاض خان طور ،سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق پرویز ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین اور اے آئی جی لیگل اسلام آباد کامران عادل شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر پشاور شیر اکبر کے علاوہ دیگر متعلقین نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پولیس ریفارمز کے حوالے سے سفارشات پر غور کیا گیا۔