جماعت اسلامی آئین کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے ‘سینیٹر مشتاق احمد

ہمیں کے پی میں اجازت ملنے کے باوجود جلسہ کرنے سے روکا گیا ‘ملکی اداروں کی عزت کرتے ہیں ،انکی قربانیوںکو سلام پیش کرتے ہیں

بدھ 8 مئی 2019 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2019ء) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ خیبر پختواہ میں جماعت اسلامی کے جلسے سے روکا گیا اور ایف سی کے اہلکاروںنے انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ حاصل کرنے کے باوجو د جلسہ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی اور انکی تضحیک بھی کی گئی اور انکے ارکان کو ذودوکوب کیا گیا ، ایوان بالا میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے اور ملکی آئین کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے ، ہم ملکی اداروں کی عزت کرتے ہیں اور انکی قربانیوںکو سلام پیش کرتے ہیں تاہم اداروں کو اپنی حدوودوقیود کا خیال رکھنا ہوگا، انہوںنے کہا کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخواہ میں ایف سی کے ا ہلکار محمد سلیم نے ایک گھر میں گھس کر خاتون کی عزت لوٹنے کی کوشش میںگھر کے اندر داخل ہو ا جس کے بعد عورت نے اپنی عزت بچانے کی خاطر اس شخص کو گولی ماردی ۔

(جاری ہے)

سینیٹرمشتاق احمد نے ایوان کو بتایا کہ اس واقعے کی رپورٹ بھی متعلقہ تھانے میں درج کی گئی تاہم پولیس نے اس شخص کے نام درج کرنے کی بجائے نامعلوم درج کیا گیا ۔ جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فوری طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے اس واقعے کی رپورٹ طلب کی اور سینیٹر نذہب صادق کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس پر فوری طور پر متعلقہ اداروںکو راولپنڈی میں اسکائوٹ ہائوس پر قبضہ کرنے اور درخت کاٹنے سے روکنے کے احکامات جاری کیے اور اس سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود، ظفر ملک