راولپنڈی،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں10ملزمان گرفتار

1855گرام چرس،25لیٹر شراب،3پستول 30بور مع10روند،1رائفل رپیٹرمع2رونداور1 ریوالور32بور برآمد

بدھ 8 مئی 2019 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں10ملزمان گرفتار کر کے 1855گرام چرس،25لیٹر شراب،3پستول 30بور مع10روند،1رائفل رپیٹرمع2رونداور1 ریوالور32بور برآمد کرلئے تھانہ رتہ امرال پولیس نے عثمان سی1500گرام چرس ،تھانہ سٹی پولیس نے علی 355گرام چرس،،تھانہ نصیر آباد پولیس نے علی سی10لیٹر شراب،شہباز سے 5لیٹر شراب،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مشتاق سے 10لیٹر شراب،تھانہ ویسٹریج پولیس نے ادریس سے 1 پستول 30بور مع 2روند،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عمران سے 1 پستول 30بور مع 4روند،جاوید سے 1 پستول30بور مع4روند جبکہ تھانہ کہوٹہ پولیس نے عمیر 1 رائفل رپیٹر 12بور مع2روند اور شاہد سے 1 ریوالور 32بور برآمد کرلئے۔