چین نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے 35 ارب 27 کروڑ روپے فراہم کرے گا ،غلام سرور خان

جمعہ 10 مئی 2019 12:39

چین نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے 35 ارب 27 کروڑ روپے فراہم کرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چین نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے 35 ارب 27 کروڑ روپے فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام رواں سال جون تک شروع ہونے کی امید ہے اور یہ 36 ماہ میں مکمل ہو گا، چین نے منصوبے کے لئے مکمل رقم فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔