پشاور یونیورسٹی کے کمپیوٹر آپریٹرز کو الائونس دینے کا اعلامیہ جاری

جمعہ 10 مئی 2019 14:41

پشاور یونیورسٹی کے کمپیوٹر آپریٹرز کو الائونس دینے کا اعلامیہ جاری
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) پشاوریونیورسٹی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں گریڈ 16کے کمپیوٹر آپریٹرز کو ماہانہ 1500روپے الائونس دینے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

رجسٹرار دفتر کے اعلامیہ کے مطابق الائونس 27دسمبر 2016سے دیا جائیگا۔ادھر سنڈیکیٹ کی توثیق کے بعد 45ملازمین کو گریڈ 17 دے دیا گیا تاہم وہ اپنے موجودہ عہدوں پر برقرار رہیں گے۔