مڈکیئریرمینجمنٹ کورس سے افسران عوامی چیلنجوںاور ملک کے اہم مسائل سے واقف ہوتے ہیں،فرح حامد

جمعہ 10 مئی 2019 16:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) ڈائریکٹرجنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ فرح حامد نے کہاہے کہ مڈکیئریرمینجمنٹ کورس کے فارغ ہونیوالے افسران 10سال تجربہ اورعوامی چیلنجوںکیساتھ ساتھ ملک کے اہم مسائل سے بھی واقف ہوتے ہیں تاہم ان مسائل سے نمٹنے کیلئے ان افسران کوجدیدترین صلاحیتوں،مثالی رویہ اور وسیع نقطہ نظرکی ضرورت ہے اوریہی اس کورس کابنیادی مقصد اور حصول ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاورمیں27ویںMCMCکورس سے مختلف اداروں کے فارغ التحصیل ہونیوالی42افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق صوبائی وزیربرائے تعلیم وزمونگ کورکے چیف ایگزیکٹیو سید امتیاز حسین گیلانی بھی موجودتھے۔انہوںنے کہاکہ کورس کامقصدافسران کواعلیٰ ذمہ داریوںکیلئے تیارکرنا،ہرقسم جدید علوم سے آراستہ کرنااوربہترسروس کی ترسیل کیلئے آپریشنل وتکنیکی سطح پرتیارکرناہے تاہم ان تمام مقاصدکوحاصل کرنے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

موثرانتظامیہ وبہترین گورننس کیلئے مڈکیئریرمینجمنٹ کورس میں6ماڈیولزشامل کئے گئے تھے تاہم ثبوتوںپرمبنی فیصلہ سازی میں مہارت وصلاحیت کو بڑھانے پرخصوصی توجہ دی گئی۔ثبوتوںپرمبنی فیصلہ سازی کے حوالے سے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی اورہارورڈ یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے سہ روزہ ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا۔27ویںMCMCمیں خیبرپختونخوا میںچائلڈپروٹیکشن ایشوزاور انٹگریٹیڈرورل ڈویلپمنٹ پرریسرچ اورمشقوں کا بھی انعقاد کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :