ملاکنڈ،پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبر ضلع کو نسل کی طرف سے طلبا و طالبات میں 4لاکھ 20ہزار روپے مالیت کے مفت سکول یو نیفارم تقسیم

جمعہ 10 مئی 2019 17:21

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) ممبر ضلع کونسل ملاکنڈ سکندر حیات خان نے طلبا و طالبات میں 4لاکھ 20ہزار روپے مالیت کا مفت سکول یو نیفارم تقسیم کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبر ضلع کو نسل سکندر حیات نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز میں تعلیم کے فروغ اور مستحق طلبا کی امداد کیلئے مختص کی گئی رقم سے خریدا گیا سکول یونیفارم اپنے حلقے کے مختلف گورنمنٹ بوائز وگرلز سکولوں کے سینکڑوں طلباو طالبات میںتقسیم کردئیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس سکیم کا مقصد ان غریب والدین کی مدد کرنا ہے جو اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے اور مجبورأٴیہ طلبا اپنا تعلیمی سلسلہ ادھورا چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔انہوں نے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی اور بھرپور تعاون پر ضلع ناظم سید احمد علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔