پنجاب حکومت نے سانحہ داتا دربار کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

جمعہ 10 مئی 2019 23:57

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) پنجاب حکومت نے سانحہ داتا دربار کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) تشکیل دے دی،جے آئی پانچ رکنی ممبران پر مشتمل ہوگی ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ سی ٹی ڈی کے ایس پی صہیب اشرف ہوں گے جبکہ اس کے دیگر ممبران میں آئی بی ،آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ محمد خالد انسپکٹر انویسٹی گیشن آفیسر سی ٹی ڈی لاہور بھی ممبر ہوں گے ۔ جے آئی ٹی سانحہ داتا دربار کے حوالے سے اپنی رپورٹ مکمل کرکے آئندہ ایک ہفتہ میں محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی ۔